Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیل الرحمان قمر نے لائیو شو میں سارہ لورین کو کھری کھری سنادی

Now Reading:

خلیل الرحمان قمر نے لائیو شو میں سارہ لورین کو کھری کھری سنادی

حال ہی میں پاکستانی اسکرین رائٹرو ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سارہ لورین کو کھری کھری سنادی۔

 شو میں گفتگو کے دوران جب سارہ لورین نے اپنے کیرئیر کی کامیابی کا سہرا بھارتی بھٹ فیملی کو دیا اور ان کی تعریف کی تو خلیل الرحمان کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے ان کو خوب باتیں سنائیں، یہاں تک کہہ دیا کہ سارہ کو شرم آنی چاہیے۔

 خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ کسی پاکستانی اداکار کا کیرئیر بھارت سے شروع نہیں ہوسکتا، بہت سے پاکستانی اداکار بھارت میں اپنا کیرئیر بنانے گئے، مجھے ان کا کیرئیر دکھائیں، آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بھارت سے آفرز آئیں، میں نام نہیں لے رہا کیونکہ میں ایسا شخص نہیں ہوں لیکن مجھے کرن جوہر کے علاوہ سب نے آفر کی۔

  رائٹرو ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں اس وقت تک وہاں کام نہیں کروں گا جب تک کہ میرے ملک کی وجہ سے میری عزت نہ کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈ پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور بطور انڈسٹری کامیاب ہونے کے لیے شروع سے شروعات کرنی چاہیے، ہمیں اپنی فنانسنگ، سینما اور فلم پروڈکشن کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے آزادی کے نام پر نعرے لگانے والی عورتوں کو ملک و قوم کی تذلیل قرار دیدیا تھا۔

 پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے بول نیوز کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں ڈاکٹر فضاء اکبر خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کے نام پر نعرے لگانے والی عورتیں ملک و قوم کی تذلیل کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے لگا کر عورت کس طرح کے حقوق مانگ رہی ہیں کہ یہ ملزمان کو پھانسی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر