پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ ندا یاسر کو وائرل ڈانس گرل عائشہ کو اپنے شو میں بلانا مہنگا پڑگیا ہے۔
میزبان ندا یاسر نے چند روز قبل “میرا دل یہ پکارے آجا” گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا جس کی وجہ سے اُن کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہزاروں پاکستانیوں کی جانب سے ندا یاسر پر اپنے شو کے ذریعے فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ “ندا یاسر اپنے مارننگ شو میں صرف اسی قسم کی فضول چیزوں کو کیوں پروموٹ کرتی ہیں”؟
ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے “شکوہ کیا کہ ندا نے کبھی اپنے شو میں سائنسدانوں اور یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ کو نہیں بلایا”۔
جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ “پاکستان کے بچے کبھی تعلیم کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے، جب میڈیا پر فخریہ انداز میں پڑھے لکھے لوگوں کے بجائے ناچنے والوں کو دکھایا جائے گا، پھر ہر کوئی بے حیائی اور بے شرمی کی طرف ہی جائے گا، شرم آنی چاہیے”۔
واضح رہے کہ مہندی رنگ کا لباس زیبِ تن کیئے دھیما دھیما رقص کرنے والی اس نوجوان لڑکی کا نام ”عائشہ “ ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عائشہ کی جانب سے اپنی سہیلی کی مہندی کی تقریب میں کیا گیا رقص اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور بہت سے لوگ اس گانے پر رقص کرنے کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کلپ اب تک 3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جو اب تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News