Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کے 50 بہترین اداکاروں میں 7 پاکستانی بھی شامل

Now Reading:

ایشیا کے 50 بہترین اداکاروں میں 7 پاکستانی بھی شامل
ایشیا کے 50 بہترین اداکار

ایشیا کے 50 بہترین اداکاروں میں 7 پاکستانی بھی شامل

برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

2022 پاکستانی فنکاروں کے لیے ان کے کیرئیر کے لحاظ سے اچھا ثابت ہوا ہے۔

عاطف اسلم

ایسٹرن آئیز نے عاطف اسلم کو اپنی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

اسی برس عاطف نے گلوکاری کے علاوہ ڈرامے میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اور انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

Advertisement

فواد خان

اداکار فواد خان تو پڑوسی ملک بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں۔

اسی برس فواد خان بہت عرصے بعد بڑے پردے پر دیکھائی دیے، فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ فواد خان نے انٹرنیشنل پراجیکٹ مس مارول میں بھی ڈیبیو کیا، برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے فواد خان کو hottest Asian man of 2022 بھی قرار دیا۔

عروج آفتاب

Advertisement

امریکا میں مقیم پاکستانی فنکارہ عروج آفتاب رواں برس گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔

اس لسٹ میں عروج 38 ویں نمبر پر ہیں، پاکستانی حکومت نے بہترین پرفارمنس پر عروج کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)

Advertisement

Advertisement

سجل علی

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ڈراموں میں اپنی پرفارمنس سے تو کامیابیاں سمیٹی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اس سال جمائمہ گولڈ اسمتھ کی انگلش فلم What’s Love Got To Do With It میں کام کیا۔

اس انٹرنیشنل پراجیکٹ کی وجہ سے سجل علی کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

Advertisement

ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید کی رواں برس لندن نہیں جاؤں گا فلم نمائش کے لیے پیش ہوئی۔

2022 میں ہمایوں کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب یہ بات سامنے آئی کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز دی کراؤن کے 5ویں سیزن میں وہ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اسی برس ملکہ برطانیہ کے انتقال کے کچھ عرصے بعد دی کراؤن کے سیزن 5 کو جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا، اس لسٹ میں ہمایوں سعید 45 ویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

حدیقہ کیانی

Advertisement

رواں برس حدیقہ کیانی نے گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔

ڈرامے میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان ہی بنیادوں پر حدیقہ کو ایسٹرن آئیز کے ٹاپ 50 ایشین کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

Advertisement

شے گل اور علی سیٹھی

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوری نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔

پسوری گانے سے شے گل نے ڈیبیو کیا جبکہ اس گانے کا شمار 2022 کے سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیے جانے والے گانے میں ہوا۔

اس لسٹ میں شے گل اور علی سیٹھی کو 46 ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر