Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمیع خان ایک بہترین، مہذب، پیشہ ور اور خوش مزاج اداکار ہیں، عائشہ عمر

Now Reading:

سمیع خان ایک بہترین، مہذب، پیشہ ور اور خوش مزاج اداکار ہیں، عائشہ عمر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ سمیع خان ایک بہترین، مہذب، پیشہ ور اور خوش مزاج اداکار ہیں۔

حال ہی میں اداکار سمیع خان کو ایک ٹاک شو میں ’مضحکہ خیز‘ اور ’تنقیدی‘ سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد دیگر شوبز شخصیات سمیع خان کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ کا پروگرام ’ڈی فورتھ امپائر‘ میں اداکار سمیع خان اور مومل شیخ نے شركت کی۔

پروگرام کے دوران کامیڈین شیخ قاسم نے اداکار سمیع خان سے سوال پوچھا کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں لیکن آپ مجھے بتائیں کہ آپ کی فلمیں ہٹ کیوں نہیں ہو پاتیں؟ اس کی وجہ کیا ہے؟

جس کے جواب میں اداکار سمیع خان نے کہا کہ ’نہیں جناب، فلمیں ہمیشہ ہٹ ہوئیں ہیں جن میں سلاخیں اور رانگ نمبر 2 شامل ہے‘ لیکن کامیڈین اس پرمطمئن نہ ہوسکے اور اُن پر تنقید کرتے رہے۔

اس شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عائشہ عمر، منیب بٹ، ارمینہ خان، منشا پاشا سمیت دیگر کئی شوبز شخصیات اداکار سمیع خان کی حمایت میں سامنے آتے ہوئے کامیڈین شیخ قاسم سے معافی کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ ’سمیع خان ایک لاجواب فنکار اوربہترین اداکار ہیں، کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کی اس طرح توہین کرے، شیخ قاسم کے اس عمل کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، کامیڈین کو معافی مانگنی چاہیے!‘

اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ “سمیع خان بہترین اداکار کے ساتھ شریف اور میرے پسندیدہ ساتھی اداکاروں میں سے ایک ہیں، پروگرام کی دوران ان کی بے عزتی ہونے کی باوجود انہوں نے تحمل سے کام لیا، سمیع تم بہترین ہو”۔

سابق اداکارہ عائشہ ملک نے کہا کہ “یہ بلکل بھی مزاحیہ نہیں ہے، سمیع ایک لاجواب اداکار ہے، ان کے ساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہوئی وہ ایک بہترین انسان ہیں، ایسے پروگرام کو سیکھنا چاہیے کہ اداکاروں کے ساتھ کس حد تک رہنا ہے”۔

اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا کہ “یہ دیکھ کر بالکل اچھا نہیں لگا، سمیع خان ایک بہترین، مہذب، پیشہ ور، خوش مزاج اداکار ہیں، اپنے مہمانوں یا کسی بھی شخص کو ڈی گریڈ کرنا مذاق نہیں ہوتا، اگر وہ کامیاب نہیں ہوتا تو شو کے مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا”۔

اداکارہ سعدیہ خان نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا، ’یہ کامیڈین فضول باتیں کر رہا ہے، سمیع کی اپنی ایک پہچان ہے اور وہ سب سے زیادہ قابل احترام اور مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں، ان کی فلمیں فلاپ ہیں یا نہیں یہ فیصلہ کرنے والا آپ کوئی نہیں ہے، کیا یہی وجہ ہے کہ آپ اپنے شو میں مشہور شخصیات کو بلاتے ہیں؟ ان کی توہین کرتے ہیں؟ یہ ٹی آر پی حاصل کرنے کا طریقہ ہے اور کچھ نہیں!”

Advertisement

اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ “اس بارے میں کچھ نہ کہنے کی کوشش کر رہی تھی صرف اس لیے کہ میں جانتی ہوں کہ سمیع کے میں جانتی ہوں، وہ کبھی نہیں چاہے گے کہ اس کمیڈین کا مذاق بنایا جائے حالانکہ اس پروگرام میں سمیع خان کا مذاق بنایا گیا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “سمیع میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں اور ایک اچھے دوست ہیں، وہ سیٹ پر ہر کسی کے ساتھ بہت شائستگی سے بات کرتے ہیں اور مہربان ہیں! ان کے کیریئر کو ایک طرف رکھتے ہوئے، یہ کلپ ظاہر کرتا ہے کہ سمیع خان اس ’کامیڈین‘ سے کہیں زیادہ بہتر آدمی ہیں، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا”۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر