Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

Now Reading:

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا
عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں، ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآتا ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: سمیع خان ایک بہترین، مہذب، پیشہ ور اور خوش مزاج اداکار ہیں، عائشہ عمر

عائشہ عمر نے کہا کہ ’ فلم اورٹی وی کے علاوہ اب تو بطورسنگرمیوزک پروگراموں میں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے ‘۔

Advertisement

 اداکارہ نے کہا کہ ’ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہتر ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی لیکن اس کامیابی کو پانے کیلئے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے ‘۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ’ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انہوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے لئے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

عائشہ عمر نے کہا کہ ’ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلئے خوب محنت کرتے ہیں ‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر