معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر نے اپنی زندگی سے متعلق پوشیدہ حقائق بتا دیے جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حال ہی میں معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میں ابھی 19 سال کی ہوں گھر میں بڑا بھائی ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور جہاں تک محبت کا سوال ہے، تو وہ مجھے میرے ماں باپ سے اور گھر سے ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ بہت سے لڑکوں کے محبت بھرے انگریزی زبان میں پیغام آتے ہیں جو مجھے پڑھنا ہی نہیں آتے ‘۔
الیزا سحر نے کہا کہ ’ ان کی کئی ویڈیوز میں ایک خوبصورت بچی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید میں شادی شدہ ہوں مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ میری سب سے چھوٹی بہن ہے ‘۔
واضح رہے کہ پنجاب کی مشہور یوٹیوبر الیزا سحر کبھی 2 مرلے کے چھوٹے سے گھر میں رہا کرتی تھی مگر آج انہوں نے اپنی محنت سے والدین کو 2 کورڑ کا بنگلہ نما گھر بنا کر دیا ہے۔
یہ بنیادی طور پر یوٹیوب پر پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ویڈیوز بناتی ہیں، ان ویڈیوز میں یہ کھیتوں میں کام کرتی، بھینسوں کا چارا ڈالتی یا پھر گھر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News