Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

Now Reading:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
جنت مرزا

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پی ٹی آئی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے۔

حال ہی میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں انہیں مداحوں کی بڑی تعداد فالو کر رہی ہے۔

 اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فالوور رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا ہیں۔ چیئر مین پی ٹی آئی  کے فالوورز کی تعداد تیزی سے بڑھنے پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے جنت مرزا کو وارننگ دینی شروع کر دی کہ گویا اب وہ نمبر دو پر جانے والی ہیں کیونکہ جلد چیئر مین پی ٹی آئی کے فالوورز ان سے زیادہ ہو جائیں گے۔

جنت مرزا نے انٹرویو کے دوران چیئر مین پی ٹی آئی کے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے میرے اور عمران خان کے فالوورز ایک جتنے ہوں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میرے ان سے زیادہ ہوں۔

 جنت مرزا کے اس انٹرویو کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی کے مداحوں نے اس جواب کو چیئر مین پی ٹی آئی کی توہین قرار دے دیا اور جنت مرزا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

Advertisement

بعدازاں جنت مرزا نے ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران انہوں نے وہ بات ازراہ تفنن کہی تھی اور ان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ وہ چیئر مین پی ٹی آئی سے زیادہ مقبول ہیں اور ان کے فالوورز چیئر مین پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں۔

جنت مرزا نے کہا کہ یہاں میرے تمام فالوورز جانتے ہیں کہ میں خود چیئر مین پی ٹی آئی کی حامی ہوں اور ہر مشکل وقت میں، جب چیئر مین پی ٹی آئی کو اپنے حامیوں کی ضرورت پڑی، میں ان کے حق میں کھڑی ہوئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کئی مواقع ایسے آئے جب سوشل میڈیا پر سب لوگ خاموش ہو گئے اور صرف میں نے خوفزدہ ہوئے بغیر چیئر مین پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹس کیں۔ مجھے لگتا ہے لوگوں کو بہانہ چاہیے ہوتا ہے کسی کی تضحیک کرنے یا کسی کو بدنام کرنے کا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ جب ہر کوئی ڈر کر خاموش ہو گیا اور صرف میں چیئر مین پی ٹی آئی کے حق میں بول رہی تھی، تب ان کی ٹیم نے کئی بار مجھ سے رابطہ بھی کیا۔ انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھانے پر میرا اور میرے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر