Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا قمر کا اپنی محبت کے نام پیار بھرا پیغام

Now Reading:

صبا قمر کا اپنی محبت کے نام پیار بھرا پیغام
صبا قمر

صبا قمر کا اپنی محبت کے نام پیار بھرا پیغام

صبا قمر کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نہایت خوبصورت ماڈل،  بہترین ہدایت کارہ اور باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کا نام ہی ہر ڈرامے اور فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی محنت سے حاصل کیا ہے۔

صبا قمر اداکاری کی پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی اداکاری کو دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگتا ہے۔ صبا قمر نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ ہی ان کے آنے والے پروجیکٹس کے منتظر رہتے ہیں۔ صبا قمر کے لاکھوں مداح ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور کیا وہ کسی سے محبت کرتی ہیں۔

صبا قمر کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی ایک شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی بار کھل کر اپنی محبت کے بارے میں بات کی۔

صبا نے پہلے اشارہ دیا کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص ہے۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے پھولوں کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہی ہے اور بھیجنے والے کا عرفی نام شانو ہے۔ صبا کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ شانو کون ہے اور انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں۔

Advertisement

جب میزبان نے صبا کے گھر کے باہرپھولوں کے بارے میں سوال کیا آپ جانتی ہیں کہ وہ کون بھیجتا ہے تو اس پر صبا قمر نے شرماتے ہوئے کہا کہ پیار کرنے والے، پھول ہمیشہ پیار کرنے والے بھیجتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی بہت ہیں پر ایک ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔

ایک اور سوال پر جب میزبان نے ان سے کہا کہ آپ کی آنکھوں میں ایک تحمل ہے، ایک یقین ہے، ایک احساس ہے، ایک ٹھہراؤ ہے اور ایک سکون ہے تو کوئی توہے جو آیا ہے تو یہ سب کچھ لایا ہے تو اس پر صبا نے کہا ہے ہم انسانوں کو کوئی کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا پھر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ ضرورت مند ہیں یا ضرورت پوری ہوچکی ہے جس پر صبا نے الحمداللہ کہا کہ اب وہ سنگل نہیں ہے پھر میزبان نے کہا آپ اس لمحے اپنی محبت سے کچھ بھی کہنا چاہیں تو یہ اسٹیج حاضر ہیں اس کے بعد صبا نے اسٹیج میں آکر اسپاٹ لائٹ میں کہا ان کے لیے کہنے کو تو ان کے پاس ایک پوری کتاب ہے لیکن ابھی ٹائم کم ہے اور بابا بھلے شاہ ان کو بہت پسند ہیں  توپھرانہوں بابا بھلے شاہ کے چند اشعار پڑھ کر اپنی محبت کا ظہارکیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر