Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ کونسی ساتھی اداکارہ ہوں گی؟

Now Reading:

ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ کونسی ساتھی اداکارہ ہوں گی؟

بالی ووڈ کی مشہور سیریز کی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہوں گی فرحان اختر نے انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈان 3 کی لیڈ ایکٹریس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ کونسی اداکارہ مرکزی کردار میں ہوں گی اس سوال کے جواب میں فرحان اختر نے بتایا کہ ابھی اداکارہ کا انتخاب کرنے کیلئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی ایسا کوئی اعلان نہیں کرنا چاہتا جس کو بعد میں تبدیل کرنا پڑے اس لئے صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیئے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ کیارہ اڈوانی لیڈ رول میں ہوسکتی ہیں جوکہ حال ہی میں فلم میگا بجٹ فلم ’وار 2‘ اور ’گیم چینجر‘ سائن کر چکی ہیں۔

Advertisement

ڈان 3 کی پہلی جھلک جاری کی جاچکی ہے جس میں رنویر سنگھ کو ڈان کا ڈائیلاگ دہراتے دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  فلم کی ریلیز سال 2025 میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ فرحان اختر نے اب سے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ فلم کے تیسرے حصے میں ڈان کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے جس پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈان 3 میں شاہ رُخ خان کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ کا پروموشنل گانا سوشل میڈیا پر مقبول
خضدار میں اسکول بس پر حملہ: شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
صبا فیصل نے طلاقوں میں اضافے کی اصل وجہ بتادی
’ہیرا پھیری‘ کے ستاروں کو فلم میں کتنا معاوضہ ملا؟ جانیے
احسن خان کی دورانِ پرواز آصفہ بھٹو سے ملاقات، تصویر وائرل
ہمایوں اشرف کی شادی نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر