Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلامی سے بچ گیا!

Now Reading:

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلامی سے بچ گیا!

بالی وڈ اداکار سنی دیول کے سر سے مشکل ٹل گئی اور قرضہ نہ واپس کرنے پر بینک نے ان کے گھر کو نیلام کرنے کا ٹینڈر نوٹس واپس لے لیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بینک کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کچھ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے نیلامی کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔

بینک آف برودا نے اس سے قبل اخبار میں نوٹس جاری کیا تھا کہ اداکار پر 56 کروڑ کے واجبات ہیں جس کی عدم ادائیگی پر ان کی جائیداد کی نیلامی 25 اگست کو ہوگی۔

ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سنی دیول اگر اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو واجبات کو فوری طور پر ادا کر دیں۔

بھارتی اداکار کی نئی فلم ’غدر2‘ انڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور دس دن سے بھی کم عرصے میں وہ 300 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی اداکار 2019 سے حکمران بی جے پی کی طرف سے پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور اس سے قبل یہ سیٹ اداکار ونود کھنہ کی تھی جو کانگریس کی طرف سے منتخب ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرونِ ملک مقیم یوٹیوبر رجب بٹ پر حملہ: اصل وجہ کیا ہے؟
بھارت اپنی حدود میں رہے، دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں چاہتے، اداکارہ ثناء
پہلگام واقعہ؛ بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، نادیہ خان
پربھاس کی فلم ’’باہوبلی 2‘‘ دوبارہ ریلیز کب ہوگی؟ فلم بینوں نے بتادیا
میرب سے نامناسب سوال پر عاصم اظہر کا ردعمل سامنے آگیا
پریش راول کا مسلم اداکاروں کے خلاف بی جے پی کے موقف پر ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر