
کارتک آریان کے پرستاروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، انہوں نے اپنے کمال فنِ اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
حال ہی میں وہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے جہاں ایک لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
اس فلم فیسٹیول میں کارتک آریان کی فلم ‘ستیا پریم کی کتھا’ کی نمائش ہوئی۔
فلم کی نمائش کے بعد سوال جواب کے سیشن میں ایک نوجوان خاتون نے کارتک کی تعریف کی اور کہا کہ “میں جانتی ہوں اس کے بعد مجھے دوبارہ کبھی یہ سوال روبرو کرنے کا موقع نہیں ملے گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟”
کارتک آریان سوال سن کر بےحد شرما گئے، ان کی باچھیں کھل اٹھیں اور وہ سوچ میں پڑگئے کیا جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیمرے پر آپ کو اس کا جواب کیسے دوں۔
یہ سن کر خاتون نے کہا کہ کیا آپ سے معانقہ کرسکتی ہوں؟ کارتک نے کہا جی ضرور، ہم ایسا ضرور کرسکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News