Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر؛ یاسر حسین کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

دوسرا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر؛ یاسر حسین کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا

دوسرا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر؛ یاسر حسین کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین کا پاک بھارت میچ سے متعلق دلچسپ ردعمل سامنے آگیا ہے۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار و ہدایت کار یاسر حسین اپنے بھائی اور چند دوستوں کے ہمراہ ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں۔

اسی دوران یاسر حسین پاکستان و بھارت کا میچ دیکھنے گئے اور وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم میں شائقین کا رش توقع سے کم تھا۔ میزبان ملک ہونے کے باعث میچ پاکستان میں ہی ہونے چاہیے تھے، گراؤنڈ میں موجود کئی بھارتیوں کا بھی یہ ہی خیال تھا کہ میچز پاکستان میں ہونے چاہیے تھے۔

گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کو بارش کا فائدہ ہوا یا نقصان؟ سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں نقصان ہوگیا، ہم اتنی دور سے آئے ہیں میچ دیکھنے کے لئے لیکن پورا میچ نہیں دیکھ سکے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میچ بہت اچھا چل رہا تھا پاکستان 2 وکٹیں لے کر میچ میں واپس آگیا تھا، بارش نہ ہوتی تو میچ چلتا رہتا تو اچھا ہوتا، ویرات کوہلی بھی دباؤ میں آگئے تھے۔

یاسر حسین نے کہا کہ وسیم اکرم کے بعد شاہین آفریدی ان کی ٹکر کا بالر ہے، پاکستان کی ٹیم اس وقت بہت اچھی پوزیشن میں ہے ہمارے لئے میچ جیتنا مشکل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاہین آفریدی کے علاوہ نسیم شاہ کی بالنگ کے بھی مداح ہیں، بیٹنگ میں بابر اعظم کی تعریف کی اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی بھی تعریف کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر