Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فلم ’’گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی‘‘ 28 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

Now Reading:

بھارتی فلم ’’گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی‘‘ 28 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی
بھارتی فلم ’’گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی‘‘ 28 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

بھارتی فلم ’’گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی‘‘ 28 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

جہیز کے موضوع پر بننے والی بھارتی فلم ’’گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی‘‘ 28 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہوگی۔

بھارتی پنجابی فنکاروں کا اگلے ماہ پاکستان آنے کا امکان ہے، فلم کی کاسٹ میں شامل بنوں ڈھلوں، جیسمین باجوہ اور ماہی شرما نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کیا جب کہ پاکستان میں اداکار ناصر چنیوٹی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ناصر چنیوٹی نے بھارتی اداکار بنوں ڈھلوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور بنوں ڈھلوں نے اسے  فوری قبول کرلیا۔

بھارتی اداکار بنوں ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان میں اردو زبان بولی جاتی ہے، اردو بہت ہی میٹھی زبان ہے، اس میں آپ دوسرے کو عزت دے رہے ہوتے ہیں، مجھے اردو بہت پسند ہے۔

بنوں ڈھلوں نے کہا کہ  فلم ’’گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی‘‘ میں جہیز کو موضوع بنایا گیا ہے اور اس لعنت کو ختم ہونا چاہیے، فلم کے رائٹر نے اس موضوع کو بہت خوبصورت انداز میں اٹھایا ہے اور تمام اداکاروں نے خوب محنت کی ہے،جلد پاکستان آؤں گا۔

Advertisement

اداکارہ جیسمین باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈرامے ہمسفر اور میرے پاس تم ہو بہت پسند ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر پاکستانی ڈرامے بھی دیکھتی ہوں، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کی فین ہوں۔

ماہی شرما نے کہا کہ یہ میری ڈیبیو فلم ہے اور مجھے امید ہے کہ فلم میں میرا کردار پسند  آئے گا، گانوں میں ماڈلنگ کی ہے۔

اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا کہ بھارتی اداکاروں اور پروڈیوسروں کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے۔ وہ بہت پروفیشنل لوگ ہیں اور اسی لئے آگے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور عزتیں دیتے ہیں۔ گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی بھی کامیاب ہوگی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ہیرو ایمی ورک نے کہا کہ امید ہے کہ میری فلم کو پہلے کی طرح پسند کیا جائے گا۔ یہ فلم جہیز کے بارے میں ہے۔28ستمبر کو پاکستان میں بھی ریلیز ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور ناصر پاجی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری فلم کو سپورٹ کیا اور میں بھی جلد پاکستان آؤں گا۔

واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں بنوں ڈھلوں، ایمی ورک، جسویندربھلہ، جیسمین باجوہ، ماہی شرما، بی این شرما، سیما کوشال اور دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر