Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اہل خانہ کے ہمراہ ہونے پر پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، شاہد آفریدی

Now Reading:

اہل خانہ کے ہمراہ ہونے پر پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی

اہل خانہ کے ہمراہ ہونے پر پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، شاہد آفریدی

پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور اسی لیے  اس سے وابستہ کھلاڑیوں  کو نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ کئی کرکٹ کے شائقین ان جیسا بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کے ان ستاروں کو ہر جگہ فالو کیا جاتا ہے ان کے مداح ان سے پیار کرتے ہیں اور ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کیا کھاتے ہیں کس طرح اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہیں اور ان کا خاندان کیسا ہے اور ان کے اہل خانہ میں کتنے لوگ ہیں۔

شاہد آفریدی کا شمار بھی ایسے ہی ایک سپر اسٹار میں ہوتا ہے جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں بڑا نام کمایا۔ انہیں نوعمری سے ہی پسند کیا جاتا ہے، اور ان کے مداح  کھیل کے میدان میں ان کی پیروی کرتے ہیں۔

جب بھی ان کی پیاری بیٹیاں اپنے بابا کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آتی تھیں تو میڈیا پر ان کو ضرور دکھایاجاتا تھا۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جبکہ ان میں سے دو بیٹیوں اقصیٰ اور انشا کی شادی ہوچکی ہے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی حجاب کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی ابھی تک کبھی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں آئی جب کہ ان کی بیٹیوں کو سب ہی جانتے ہیں، شائقین شاہد اور ان کے اہل خانہ سے محبت کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ ہی ان کے ساتھ تصاویر لینا چاہتے ہیں جہاں بھی وہ نظر آتے ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی کو حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بات کی۔ شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حجاب کرتی ہیں۔ جب  بھی پوری فیملی کسی جگہ جاتی ہیں تو لوگ ہمیشہ ہی ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بناتے ہیں۔انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ ان کے مداح ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔

لیکن جب بھی وہ عمرہ یا حج کے لیے مقام مقدسہ کا سفر اختیار کرتے ہیں وہاں پر موجود افراد ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں اور یہ بات شاہد آفریدی کو پسند نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان جگہوں پر ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہئے کیونکہ وہ اس بات سے تنگ آچکے ہیں اور لوگوں کو اس مقام پر ویڈیو نہیں بنانی چاہئے اور اس مقام کا احترام کرنا چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر