Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راج کندرا نے شلپا شیٹی کا کونسا مشورہ ماننے سے انکار کیا؟

Now Reading:

راج کندرا نے شلپا شیٹی کا کونسا مشورہ ماننے سے انکار کیا؟

راج کندرا نے شلپا شیٹی کا کونسا مشورہ ماننے سے انکار کیا؟

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور ماہر رقاصہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر اور کامیاب کاروباری شخصیت راج کندرا کو جیل میں قید کے دوران بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

  راج کندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ انہوں نے قید کے دوران مشکل ترین وقت دیکھا لیکن انہوں نے اہلیہ شلپا شیٹی کے  بیرون ملک منتقل ہونے کے مشورے کو ماننے سے انکار کردیا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ وہ اس بدنامی کے داغ کا خاتمہ کرکے رہیں گے کیونکہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔

راج کندرا کو سال 2021 میں فحش فلمیں بنانے سے متعلق ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے لیے انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں دو ماہ تک قید رکھا گیا۔

شوہر کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شلپا شیٹھی کو بھی بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ سلاخوں کے پیچھے جو بھی وقت گزرا وہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے لئے بھی تکلیف دہ تھا۔

Advertisement

راج کندرا نے کہا کہ اس وقت  انہیں اور ان کے خاندان کو کافی ذلیل کیا گیا، ان کی شہرت کو کافی نقصان پہنچایا گیا، میڈیا ان کے پیچھے لگ گئی، جو بہت تکلیف دہ وقت تھا۔

راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے تنازعے پر مبنی فلم ’یو ٹی  69 ‘ بھی 3 نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

راج کندرااس فلم کے تحت اپنے کیس کی حقیقت اور دوماہ جیل کی قید کی زندگی  دنیا کو دکھانے کے لئے خود اس میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Raj Kundra (@onlyrajkundra)

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر