Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثمر جعفری اپنی میوزک ویڈیو میں کس اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں؟

Now Reading:

ثمر جعفری اپنی میوزک ویڈیو میں کس اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں؟
ثمر جعفری

ثمر جعفری اپنی میوزک ویڈیو میں کس اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں؟

ثمر جعفری مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ”مائی ری“ میں بطور فاخر اپنی بہترین اداکاری کے بعد پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ بن گئے ہیں۔ ثمر جعفری نے ڈرامے میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب ثمر جعفری کا چرچا ہر سو ہونے لگا ہے، وہ سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اگرچہ ثمر جعفری گزشتہ کئی برسوں سے کسی نہ کسی حوالے انڈسٹری سے وابستہ ہیں لیکن مائی ری نے ان کو ایک خاص پہچان دے کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ یہ ڈرامہ ثمر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے کیونکہ لوگ اب انہیں پہچاننے لگے ہیں۔

ثمر عباس 2003 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 20 سال ہے ثمر عباس نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور آرٹسٹ، ماڈل اور گٹارسٹ کیا۔ تاہم انہوں نے اداکاری کا آغاز  مشہور ڈرامہ سیریل مائی ری سے کیا ہے جس نے ماضی کے کئی ڈراموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، واضح رہے کہ مائی ری میں وہ اداکارہ عینا آصف کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ثمر عباس نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2012 سے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع کی تلاش کر رہے تھے اور آخر کار مائی ری نے انہیں بڑا بریک دے دیا۔ انہوں نے اس میگا پروجیکٹ سے جو کچھ بھی حاصل کیا اس پر وہ بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔

عینا آصف کے ساتھ ان کی آن اسکرین جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا ہے اور دونوں نوجوان ستاروں نے اپنے اپنے کرداروں کو بہت ہی اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔

Advertisement

آزاد اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر نے انکشاف کیا کہ انہیں مائی ری کے سیٹ پر بہت مزہ آیا سب نے ان کا بھرپور ساتھ دیا کیونکہ یہ ان کا پہلا ڈرامہ تھا۔ انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ عینا بطور کواسٹار کیسی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عینا ایک پیاری لڑکی ہے اور وہ بہت اچھی دوست ہیں لیکن عینا ضدی ہے اور اگر انہوں نے کچھ کہہ دیا تو مانناپڑتا ہے انہیں انکار پسند نہیں ہے۔

 ثمر جعفری نے  انٹرویو کے دوران اپنے میوزک ایلبم کی ریلیز کے بارے بھی انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ اپنی میوزک ویڈیو میں کس اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہیں گے تو اس پر انہوں نے کہا اگر ماہرہ خان میری ویڈیو میں کام کر لیں تو چار چاند لگ جائیں گے کیونکہ نہ صرف وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر وہ بہت اچھی انسان بھی ہیں میں ان  سے محبت کرتا ہوں اور ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ لیکن میں ان سے درخواست نہیں کرسکتا کیونکہ میری اتنی حیثیت ہی نہیں ہے جس پر میزبان نے کہا کہ ہم سفارش کر دیں گے تو اس پر ثمر نے کہا جی ضرور ، وہ چاہتے ہیں کہ ماہرہ خان ان کے ویڈیو میں کام کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر