Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ایک سال مکمل

Now Reading:

سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ایک سال مکمل
سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ایک سال مکمل

سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ایک سال مکمل

دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ریلیز ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایت کار بلال لاشاری کی شاہکار  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں فلم کا راج برقرار ہے جب کہ فلم کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی۔

بلاک بسٹر دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں نان اسٹاپ نمائش کا ایک سال مکمل کرلیا ہے کیونکہ فلم اپنی پہلی ریلیز کی سالگرہ کے موقع پر یونیورسل سینماز اور سینٹورس سینما گھروں میں مسلسل نمائش کیلئے پیش رہی ہے۔

کیو سینما لاہور اور ایٹریم سینما کراچی ایک بار پھر ناظرین کی نمائش کے لیے فلم پیش کررہیں ہیں جب کہ فلم نے دنیا بھر کے سینما پر راج کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی وڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’‘ کے لیے ‘بہترین فلم ساز’ کا ایوارڈ جیتا تھا اور انہیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

میگا ہٹ فلم 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، اس فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن کر ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

یہ فلم کئی دیگر ریکارڈز بنانے میں کامیاب رہی ہے اور بہت سے ٹائٹل اس کے نام رہے ہیں جن میں سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم، سال 2022 کے لیے برطانیہ میں برصغیر کی  فلم، 28 ستمبر 2023 کو روس میں ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں 13.88 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم شامل ہے۔

 دی لیجنڈ آف مولا جٹ بلال لاشاری کی ہدایت کاری کا شاہکار ہے۔ اس فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نئیر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

عمارہ حکمت اور اسد جے خان کی طرف سے انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے کے تحت علی مرتضیٰ کی اے اے اے موشن پکچرز کے اشتراک سے پروڈیوس کیا گیا ہے جس کا اسکرین پلے بلال لاشاری اور ناصر ادیب کے ڈائیلاگ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر