بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے اور بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی، کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔
کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کا ’سب سے خوب صورت فیصلہ‘ قرار دیا ہے۔
کرینہ کپور نے بتایاکہ ان کی اور سیف علی خان کی شادی کرنے کی واحد وجہ یہ تھی کہ انہیں بچے چاہیے تھے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ وہ اور سیف شادی سے قبل لیو اِن ریلیشن شپ میں تھے، لیکن جب انہوں نے اگلا قدم اٹھانے کا سوچا جو کہ شادی تھا تو اس کی وجہ یہ ہی تھی کہ وہ بچوں کے خواہشمند تھے ورنہ وہ ایسے بھی رہ سکتے تھے۔
اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے مزید بتایاکہ جب ان کی سیف علی خان سے فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران 2008 میں قربتیں بڑھیں تو اس بارے میں سب سے پہلے اداکار اکشے کمار کو پتا چلا تھا،جو کہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔
اکشے کمار نے سیف علی خان کو کرینہ کے حوالے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بیبو کا خیال رکھنا کیونکہ وہ انڈسٹری کے سب سے خطرناک خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News