Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نازیہ ملک نے مارننگ شو کی کوئین کس میزبان کو کہا اور کیوں؟

Now Reading:

نازیہ ملک نے مارننگ شو کی کوئین کس میزبان کو کہا اور کیوں؟
نازیہ ملک

نازیہ ملک نے مارننگ شو کی کوئین کس میزبان کو کہا اور کیوں؟

نازیہ ملک پاکستان کی ایک مشہو میزبان، میک اپ آرٹسٹ، اداکارہ اور شیف ہیں۔ وہ مختلف ٹی وی چینلز پر بہت سارے شوز کی میزبانی کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اشتہارات میں  بطور ماڈلنگ سے کیا تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے  ٹیلی ویژن ڈرامے اور شوز بھی کیے۔

نازیہ نے شیف محبوب کے ساتھ جیو ٹی وی کے لیے ایک کوکنگ شو کیا تھا جو کہ کوفی مشہور ہوا تھا جس نام کسان لذت تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چند سیریل اور بہت سے طویل ڈرامے اور ٹیلی فلمیں بھی کیں جن میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حس سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نازیہ ملک برطانیہ کی ایک فیشن ڈیزائنر اور سرٹیفائیڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

نازیہ ملک کو حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی چھپے ہوئے پہلوؤں سے اپردہ اٹھایا، انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے تو شاہ رخ خان کو نہیں پہچان سکی تھیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے نازیہ ملک نے کہا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے بعد اب میں انہیں پسند کرنے لگی ہوں۔ اور میں پہلے ان کی فلمیں نہیں دیکھا کرتی تھی لیکن اب وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ 2011 کی بات ہے جب انوشکا شرما کے ساتھ ان کی فلم ریلیز ہونے والی تھی، وہ برطانیہ میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ ہم ایک مال میں تھے اور میں اپنی دوست کے ساتھ تصاویرلے رہی تھی تومیرے کے سامنے سے ایک آدمی گزرا پھر کچھ اور لوگ گزرے تو میں نے اپنی دوست نورین سے پوچھا، ’’میرے خیال میں یہ شاہ رخ خان ہیں‘‘ میری دوست نے جواب دیا، ’’مجھے نہیں معلوم‘‘، کیونکہ وہ کبھی کسی اداکار کو نہیں جانتی تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ ہمیں ان کے ساتھ تصویر لینی چاہیے، کیونکہ وہ ایک اسٹار ہے اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ میں شاہ رخ خان کے پاس گی اور پوچھا، ‘کیا آپ شاہ رخ خان ہیں؟’، انہوں نے کہا، ‘ہاں’، پھر ہم نے ان سے تصویر  کاکہا کہ ہم آپ کے ساتھ ایک تصویر لے سکتے ہیں۔ وہ بہت مہربان تھے انہوں نے کیمرہ لیا اور اپنے اسسٹنٹ کو دیا۔ پھر انہوں نے ہماری تصویر لی، یہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار سے ملاقات تھی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا، ’’بالی ووڈ ستاروں کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ انتہائی عاجز و انکساری سے کام لیتے ہیں۔

ساتھ ہی ان سے مارننگ شو کی کوئین کے حوالے سے بھی بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ تاج نادیہ خان کے سر جاتا ہے اور وہ ہی نمبر ون ہے وہ کبھی بھی نمبر ٹو پر جائیں ہی نہیں سکتی، کیونکہ وہ مارننگ شو کو ٹاپ لیول پر لے کر گئیں اور انہوں اسے بہت بوسٹ دیا ہے اور میں نہیں مان سکتی ان سے بہتر کوئی مارننگ شو کر سکتا ہے۔ جبکہ ابھی ندا یاسر عروج پر ہیں اور وہ بھی بہت اچھا مارننگ شو کر رہیں ہیں، اللہ انہیں سی طرح ہمیشہ کامیاب رکھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر