Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائزہ خان نے فلسطین کے معاملے پر اپنی ’خاموشی‘ کی وضاحت کردی

Now Reading:

عائزہ خان نے فلسطین کے معاملے پر اپنی ’خاموشی‘ کی وضاحت کردی

عائزہ خان نے فلسطین کے معاملے پر اپنی ’خاموشی‘ کی وضاحت کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز نہ اٹھانے پر وضاحت دی ہے۔

اداکارہ کو انسٹاگرم پر 13 ملین سے زائد افراد فالو کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے موجودہ عالمی بحران اور اسرائیلی بربریت کے خلاف کوئی مذاحمتی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

عائزہ خان کو ان کے اس رویے اور خاموشی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا تھا۔

اسی حوالے سے عائزہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ‘آپ فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیوں نہیں کررہیں؟’ کے جواب میں کہا ‘مجھے علم ہے کہ روزانہ فلسطینیوں کے لیے دعا کرنا پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر ہے’۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

انہوں نے لکھا کہ ‘برائے مہربانی دعا کریں جتنا آپ کرسکتے ہیں اور اس پلیٹ فارم پر دوسروں پر انگلی اٹھانے اور تنقید کرنے سے گریز کریں، ہم سب کے بچے اور چاہنے والے ہیں اور ہم سب اس غم (فلسطینیوں پر ظلم) کو محسوس کرسکتے ہیں’۔

عائزہ خان نے مزید لکھا کہ ’ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ سب کس تکلیف سے گزر رہے ہیں لیکن مجھے میرے رب پر یقین ہے اور مجھے امید ہے اللہ پاک بہت جلد انہیں انصاف دلائے گا، آمین‘۔

Advertisement

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کنکشن کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور اسٹوری میں غزہ کے بچوں کی تصویر ری شیئر کی اور لکھا کہ ’یااللہ رحم‘۔

غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری اور گولہ باری ایک منٹ بھی نہ رک سکی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے، روزانہ 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 دنوں میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر