Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو انسان جتنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ خود سے خوفزدہ ہوتا ہے، متھیرا

Now Reading:

جو انسان جتنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ خود سے خوفزدہ ہوتا ہے، متھیرا
متھیرا

جو انسان جتنا زیادہ مضبوط ہوتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ خود سے خوفزدہ ہوتا ہے، متھیرا

درد ایک ایسا احساس ہے جس کا سامنا دنیا میں ہر شخص اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور کرتا ہے۔جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں اور زندگی کے مختلف ادوار سے گزرتے ہیں۔بہت ساری ناانصافیوں اور دھوکہ دہی کا سامنا کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں کے لیے یہ سب ناقابل برداشت ہوتا ہے اور وہ اس کی وجہ سے ذہنی مسائل میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ان باتوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ مضبوط ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں وقار کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں اور ماضی کو بھول جاتے ہیں۔

متھیرا بھی انہی مضطوط لوگوں میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے لیکن انہیں کبھی بھی اپنے اوپر حاوی ہونے نہیں دیا اور بہتر انداز میں زندگی کے سفر کو جاری رکھا۔

متھیرا نے نہایت کم عمری میں کام شروع کرنے سے لے کر، معاشرے کے ذریعے استحصال کیے جانے تک، وہ جو اصل میں نہیں تھی اس کا لیبل لگانا اور اپنے بیٹوں کو اکیلی ماں کے طور پر پالنے تک انہوں نے سب کچھ برداشت کیا لیکن کبھی کسی بھی شو میں اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے بات نہیں کی۔

متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے انٹرویو کے دوران زندگی کے کئی تلخ حقائق پر سے پردہ اٹھایا انہوں نے کہا ماضی میں کسی کے بھی ساتھ  جو کچھ بھی ہوچکا ہے اس پر رونا اور ان باتوں کو دہرانا نہیں چاہئے، لوگ ایک بار سنتے ہیں بار بار نہیں۔ جب میزبان نے انہیں مضبوط کہا اور اکیلی ماں کے طور پر بچوں کی دیکھ بھال میں مشکل کے حوالے بات کی تو متھیرا نے کہاکہ ان کے تین بیٹے ہیں اور وہ کی بہتر انداز میں  تربیت کر رہی ہیں۔ آپ جتنا زیادہ مضبوط ہوتے ہیں تو اتنے ہی خود سے خوف زدہ ہوتے ہیں کیونکہ آپ کسی بھی مشکل میں سب کے لیے کھڑے ہوتے ہیں لیکن جب آپ کو ضرورت پڑتی ہے تو آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہوتا آپ کو بھی ایک کندھا یا سہارا چاہئے ہوتا ہے اور مضبوط افراد کو یہی خوف ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے انہوں نے روحانیت کے طرف رجوع کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے جب وہ روتی ہیں تو ان کے پاس رب کی ذات ہوتی ہے، بہت سارے معاملات میں انہیں لگتا تھا کہ یہ ناممکن ہے اور وہ یہ نہیں کر پائیں گی لیکن کچھ ہی دنوں میں وہ سارے معاملات اور مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک اچھی مسلمان نہیں ہیں انہوں نے بہت گنا کیے ہیں لیکن وہ ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کر رہی ہیں اور وہ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ بہت بہتر انداز میں پیش آتی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ لوگوں نے برا کیا تو جو اچھائی ان کو نہیں ملی وہ اپنی ذات سے دوسروں کو دینا چاہتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر