Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معروف اداکارہ اچانک فٹ پاتھ پر کیسے آگئیں اور آج کس حال میں ہیں؟

Now Reading:

پاکستان کی معروف اداکارہ اچانک فٹ پاتھ پر کیسے آگئیں اور آج کس حال میں ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پشتو فلموں کی مشہور و معروف اداکارہ آنچل خان اچانک فٹ پاتھ پر کیسے آگئیں اور آج کس حال میں ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ آنچل خان نے بتایا کہ میرے والد فلم پروڈیسر تھے، انہوں نے کافی پنجابی فلمیں بنائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، میری پہلی فلم لٹکا تھی جس کے بعد بدر منیر کے ساتھ میں نے مشہور پشتو فلم سخی بادشاہ میں بطور ہیروئن کردار نبھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بطور ہیروئن کل 102 فلموں میں اداکاری کرچُکی ہوں، میں نے سنگاپور، تھائی لینڈ، ویسٹ انڈیز، قطر اور دیگر کئی ممالک میں ڈانس کے شوز کیے۔

Advertisement

آنچل خان کے مطابق شہرت پانے کے بعد میں نے اپنا گھر بنوایا، دو گاڑیاں بھی خریدیں اور 30 تولا سونا بھی خرید لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی تمام جائیدار اور زیورات اپنی ماں کے نام کرا دیئے تھے، ایک دن میری ماں نے بتایا کہ بیٹا مجھے معاف کردو جب تم شو کرنے گئیں تھیں تو تمھارے بہن بھائیوں نے مجھے بے ہوش کر کے کاغذات پر اپنے انگوٹھے لگوا لیئے اور تمام جائیداد اور دیگر چیزیں اپنے نام کروا لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب جان کر مجھے جھٹکا سا لگا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور ماں کو بھی حوصلہ دیا مگر کچھ دن بعد ماں کا انتقال ہوگیا۔

آنچل خان کے مطابق آخری فلم جشن کے بعد کام میں دل نہیں لگ رہا تھا تو میں فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا، پھر حالات خراب رہنے کے بعد میں کرائے کے گھر پر رہنے لگی۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ پریشانی کا یہ عالم تھا کہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی تھی، پھر ایک لڑکی میری دوست بنی جس نے مجھے ایسی دوا تھی جو نشے کا کام کرتی تھی جسے کھا کر مجھے نیند آجاتی تھی، مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا چیز ہے مگر جب ایک ڈیلر سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ ایک نشہ ہے جس کا سن کر میرے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی برباد ہوچُکی ہے، شہرت کے وقت میرے پاس دو سو سے زائد ساڑھیاں ہوا کرتی تھیں اور تین سو سے چار سو کے قریب کپڑے ہوا کرتے تھے، اب نہ کپڑے ہیں اور نہ ہی کھانا، میں دو دو دن تک کھانا نہیں کھاتی، جب بھائیوں کے پاس گئی تو وہ مجھ سے ٹھیک سے بات تک نہیں کرتے جس کے بعد میں نے ان کے پاس جانا چھوڑ دیا۔

آنچل خان کے مطابق میں نشے کی عادت چھوڑ کر خدا کی عبادت میں مصروف رہنا چاہتی ہوں اور اپنی پرانی زندگی میں واپس جانا چاہتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر