Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

Now Reading:

شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ کے تین سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال تینوں اداکاروں نے گٹکے کے ایک اشتہار میں کام کیا تھا جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس تنقید کے بعد اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے معذرت کرلی تھی اور کہا تھا کہ وہ دوبارہ ایسے کسی بھی اشتہار میں کام نہیں کریں گے۔

بعدازاں، موتی لال یادو نامی ایڈوکیٹ نے آلہ آباد کورٹ میں ان تینوں بالی ووڈ اسٹارز کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ حکومتی اعزازات حاصل کرنے والے ان اداکاروں کا گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا درست نہیں ہے، یہ ایسا کرکے غلط چیز کو دُنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

ایڈوکیٹ موتی لال یادو کی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی تھی اور عدالت نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ درخواست گزار کے اعتراضات پر مناسب کارروائی کی جائے تاہم حکومت کی جانب سے تینوں اداکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

Advertisement

بھارتی حکومتی کی خاموشی سے تنگ آکر ایڈوکیٹ موتی لال یادو نے حال ہی میں ایک بار پھر عدالت کا رخ کیا جس پر عدالت نے تینوں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو نوٹس جاری کردیے۔

آلہ آباد کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈپٹی سولیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے الہ آباد کورٹ کی لکھنؤ بنچ کو مطلع کیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے اور ان تمام اداکاروں کو پہلے ہی گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے سے متعلق وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا گیا ہے لہٰذا آپ اس عدالت سے درخواست کو خارج کر دیں۔

خیال رہے کہ اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی 2024 کو مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جاں بحق
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر