Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی رومانوی داستان پر مبنی تھیٹر ڈرامہ ’ہیر وارث شاہ‘

Now Reading:

پنجاب کی رومانوی داستان پر مبنی تھیٹر ڈرامہ ’ہیر وارث شاہ‘
ہیر وارث

پنجاب کی رومانوی داستان پر مبنی تھیٹر ڈرامہ ’ہیر وارث شاہ‘

پنجاب کی رومانوی داستان پر مبنی ھیٹر ڈرامہ ’ہیر وارث شاہ‘  الحمراء میں پیش کیا گیا۔  فنکاروں کی جاندار پرفارمنس اور ہر ڈائیلاگ پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا ۔

ڈرامہ کے رائٹر ارشد چہل اور ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور مہمان خصوصی تھے۔دیگر مہمانوں میں سینئر اداکار راشد محمود ،چوہدری اعجاز کامران،مفتی احتشام الدین،دردانہ رحمنٰ،میگھا،ماہم رحمنٰ ،پپی کلیار اور آفتاب انور  شامل تھے۔

ڈرامہ دیکھنے کے بعد سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ عاصمہ بٹ ایک محنتی اور سمجھدار خاتون ہیں۔اس ڈرامہ کی ڈائریکشن بہت ہی محنت سے دی گئی جو فنکاروں کی اداکاری سے نظر بھی آئی ہے۔میں پوری ٹیم کو اتنا اچھا کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

اداکار راشد محمود نے کہا کہ ہیر وارث شاہ پر پہلے بھی ڈرامے دیکھے ہیں لیکن آج کا کھیل واقعی ایک زبردست کھیل ہے۔تمام فنکاروں نے بہت محنت کی۔

ڈرامے کی ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اتنے بڑے بڑے لوگ اس ڈرامہ کو دیکھنے آئے ہیں۔اس سے میرا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ  آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فاؤنڈیشن اور ڈولفن کمونیکیشن کی مشترکہ کاوش تھی۔

عاصمہ اسماعیل بٹ کا کہنا تھا کہ   اپنے  ڈراموں سے  ہمیشہ ہی اصلاحی، سماجی،تاریخی اور ثقافتی  پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہیر وارث شاہ ڈرامہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہی ہےکہ پنجاب کی ان تاریخی شخصیات پر ڈرامہ پیش کیا جائے تاکہ ان کے بارے میں  ہماری نئی نسل کو جاننے کا موقع ملے کہ ہماری  ان شخصیات کا تاریخ میں کیا کردار رہا ہے۔

Advertisement

عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا  کہ  آج  اس دور میں ایسے کھیل پیش کرنا انتہائی مشکل کام ہے اور اس کے لیے ہمیں کئی کئی دنوں تک ریہرسلز کرنا پڑتی ہیں تب جا کر ایک اچھا کھیل عوام کو دیکھنے کو ملتا ہے،ہمارے ادارے نے  اس سے پہلے بھی الحمراء میں دلا بھٹی اور نقل مکانی جیسے ڈرامے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی وہ اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گی۔

ڈرامے کی کاسٹ میں شامل کلیم خان ، نعیم خان، صابر شاہ ،محبوب الیاس، سپنا شاہ، سونیا خان، بابر عباس، شہزادی، شہناز، شیبا بٹ اور عمران رشدی  نے اپنی پرفارمنس سے ہال میں بیٹھے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ہیر وارث شاہ کے کھیل میں گانوں کو بھی شامل کیا گیا جس سے اس کھیل کا لطف دوبالا ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر