پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے مداحوں کو بڑا چیلنج دے دیا ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں مداحوں کو گاڑی دینے کا اعلان کیا ہے۔
حریم شاہ نے لکھا کہ میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک، شیئر اور کمنٹ کریں جس پر جیتنے والے کو گاڑی ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی 4 گاڑیوں میں سے ایک گاڑی تحفہ کرنے جارہی ہوں جس کو چاہیے وہ ابھی میری پروفائل پر جا کر پہلی پوسٹ کو شیئر کرے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جیتنے والے کا نام رات کو جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News