Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کالے جادو، جنات اور نظرِ بد پر یقین رکھتا ہوں، اجے دیوگن

Now Reading:

کالے جادو، جنات اور نظرِ بد پر یقین رکھتا ہوں، اجے دیوگن

کالے جادو، جنات اور نظرِ بد پر یقین رکھتا ہوں، اجے دیوگن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ میں کالے جادو، جنات اور نظرِ بد پر یقین رکھتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ایک طویل عرصے سے ہارر فلمیں کرنا چاہتا تھا، مجھے اس طرح کی فلمیں کرنا پسند ہیں کیونکہ کالا جادو ہر ثقافت میں ہوتا ہے، پھر چاہے آپ کا تعلق کسی بھی مذہب یا کسی بھی کلچر سے ہو۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میری فلم ‘شیطان’ ہر اُس شخص اور اُس خاندان کے لیے ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں کالے جادو یا جنات کا تجربہ کیا ہے اور میں بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کے شروعات کے 10 سے 12 سالوں کے دوران بہت زیادہ غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی ہیں۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ ہم باہر شوٹنگ کرتے تھے جہاں ہمیں غیر معمولی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، میں نے خود جنات اور اوپری اثرات کی موجودگی کو محسوس کیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

اداکار نے کہا کہ میری زندگی میں کالے جادو اور جنات کے بہت سے تجربات ہوئے ہیں، میں نہیں جانتا کہ ان میں سے کتنے سچے ہیں اور کتنے جھوٹے لیکن میں شاید ہی کسی ایسے شخص سے ملا ہوں گا جو اس بات پر یقین نہیں رکھتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہم بیمار پڑ جاتے ہیں تو پہلی چیز جو ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ نظرِ بد ہے، جنات کا سایہ ہے یا پھر کسی نے کالا جادو کردیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ فلم ’شیطان‘ کو وکاس بہل ہدایتکاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

Advertisement

فلم کی کہانی کبیر (اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے۔

کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم ’شیطان‘ پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر