Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان نے جاوید شیخ کی کونسی ’فرمائش‘ پوری کی؟

Now Reading:

شاہ رخ خان نے جاوید شیخ کی کونسی ’فرمائش‘ پوری کی؟

شاہ رخ خان نے جاوید شیخ کی کونسی خواہش پوری کی؟

جاوید شیخ کا شمار پاکستان شوبز انٓڈسٹری کے نامور اور سینئیر اداکاروں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے پاکستان کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کام کرکے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

بھارتی فلم ’اوم شانتی اوم‘ 2007ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں جاوید شیخ نے شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں جاوید شیخ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کریئر، بھارتی فلموں، پاکستانی ڈراموں اور اپنی نجی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

اس پوڈکاسٹ میں انہوں نےبالی وڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، شاہد کپورجیسے اداکاروں کی فلموں میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی اور بتایا کہ انہیں بہت عزت دی گئی۔

جاوید شیخ  نے بتایا کہ جب فلم’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ ہو رہی تھی تو سیٹ پر دو چیزیں منع تھیں ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا تو شوٹنگ کے دوران مجھے سگریٹ پینے کے لیے سیٹ سے باہر جانا پڑتا تھا لیکن صرف شاہ رخ خان کے لیے سیٹ پر ہی ٹیبل لگائی جاتی تھی اور اس پر سگریٹ کے لیے ایش ٹرے رکھ دی جاتی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جب فلم کی شوٹنگ کے دوران میری شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے مجھے گلے لگا کر کہا کہ آپ کو سیٹ پر کچھ بھی چاہیے ہو تو مجھے بتائیں جس پر میں نے کہا کہ مجھے بھی آپ کی طرح سیٹ پر ہی سگریٹ پینی ہے کیونکہ مجھے باہر جا کر اسموکنگ کرنی پڑتی ہے تو میری اس فرمائش پر شاہ رخ خان نے فورأ ایک ٹیبل منگوائی اور ایش ٹرے رکھ دی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ جب وہ بھارت میں فلم کی شوٹنگ کرتے تھے تو ان کے پاس بالی وڈ کے تقریباً تمام ٹاپ اداکاروں کے نمبرز تھے لیکن اپنی شوٹنگ کے علاوہ انہوں نے کبھی کسی اداکار سے فون کال پر بات نہیں کی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر