Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ علی خان نے سیاست میں انٹری سے متعلق کیا کہا؟

Now Reading:

سارہ علی خان نے سیاست میں انٹری سے متعلق کیا کہا؟
سارہ علی خان

سارہ علی خان نے سیاست میں انٹری سے متعلق کیا کہا؟

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی حال ہی میں دو فلمیں مرڈر مبارک اور اے وطن میرے وطن، ریلیز ہوئی ہیں اور دونوں فلموں میں اداکارہ نے کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ بھی سیاسی خواہشات رکھتی ہیں۔

نیٹ فلکس انڈیا کے لیے اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار انوبھو سنگھ بسی کے ساتھ بات چیت کے دوران، سارہ علی خان سے ان کے بارے میں کچھ بیانات کی تصدیق یا تردید کرنے کو کہا گیا۔

ایک بیان کا جواب دیتے ہوئے جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ “کیا سارہ سیاست میں آنا چاہتی ہیں،” جس پر اداکارہ نے کہا، “ہاں، وہ ایسا چاہتی ہیں۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ سارہ نے کولمبیا یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہوں نے سیاست میں اپنی دلچسپی شیئر کی ہو۔

Advertisement

سال 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران، سارہ نے سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا، “میں نے تاریخ اور پولیٹیکل سائنس میں ڈگری حاصل کی ہے، اس لیے میں شاید بعد میں سیاست کرنا چاہوں، لیکن یہ بیک اپ پلان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر