Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Now Reading:

آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تھیٹر کا دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد فنکاروں کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز 2500 قبل مسیح مصرسے ہوا، اس کے بعد اسے یونانیوں نے پروان چڑھایا۔

شیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔

پاکستان میں آغا حشر کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے تھیٹرکی خوب پذیرائی کی۔

Advertisement

پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہورمیں ایک درجن کے قریب ڈرامہ تھیٹرز قائم ہیں، لاہورمیں دیگر شہروں کی نسبت ڈرامہ ہالز کی تعداد بھی زیادہ ہے ، ان تھیٹرز میں شائقین کیلیے مختلف موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں سے تھیٹر کو بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کی ایک اہم وجہ حکومتوں کی طرف سے سرپرستی کا نہ ہونا ہے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے تھیٹر میں بے ہنگم اور اخلاق باختہ رقص کی آمیزش نے اسے متنازع بنا دیا ہے ۔

تھیٹر کے اس عالمی دن پر اس شعبے کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے نجات دلانے کے عزم کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر