Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات

Now Reading:

زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات

زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ میری شادی کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ میں اور میرے شوہر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے تھے، ہم دونوں نے کبھی اولاد نہ ہونے پر ایک دوسرے کو الزام نہیں دیا، ہم دونوں کو بچے بہت پسند تھے اور ہم نے اس کے لیے کوشش بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے باوجود بھی جب اللّٰہ نے ہمیں اولاد نہیں دی تو ہم یہ سمجھ گئے کہ اللّٰہ ہمیں اولاد نہیں دینا چاہتا اور اس کے پر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے اپنے سب سے محبوب حضرت محمد ﷺ کو بھی بیٹا دے کر واپس لے لیا تھا تو پھر اگر اللّٰہ ہمیں اولاد نہیں دے رہا تو وجہ ہوگی۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی ہی ایک دوسرے کے لیے کافی تھے بس کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ اگر آج میرے بچے ہوتے تو شاید مجھے تھوڑا سہارا ہوتا اور تنہائی محسوس نہیں ہوتی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لیکن میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ اگر آج بچے ہوتے تو ابھی ان کی عمر کالج جانے کی ہوتی تو مجھے پر یہ بھی ایک ذمہ داری ہوتی اس لیے شاید یہ اللّٰہ کا کرم ہے کہ اس نے مجھ پر اس ذمہ داری کا بوجھ نہیں ڈالا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ جو بھی کرتا ہے وہ انسان کی بہتری کے لیے ہوتا ہے اور انسان کو بعد میں سمجھ آتی ہے کہ اللّٰہ نے اسے کتنی بڑی مشکل سے بچا لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر