Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف

Now Reading:

اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
کرینہ کپور

اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے 25 سالہ کریئر میں کئی ناکامیوں کا سامنا کیا ہے، ان کی بیک ٹو بیک فللمیں بھی فلاپ ہوتیں ہیں جس کے متعلق انہوں نے اہم انکشاف کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان نے کہا کہ وہ اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار ہوئیں تھیں۔

کرینہ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ، ‘دی رنویر شو’ پر نظر آئیں، اور کہا کہ امتیاز علی کی ‘جب وی میٹ’ کی کامیابی سے قبل ان کی فلمیں مستقل فلاپ ہورہی تھیں۔

اپنی فلموں کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت پریشان تھی، میں صدمے سے دوچار تھی، میں راتوں کو یہ سوچ کر روتی رہتی تھی کہ ‘میری فلمیں کیوں نہیں چل رہی ہیں، کیا ہو رہا ہے؟’

کرینہ کپور نے سال 2000 میں بننے والی فلم ‘ریفیوجی’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس میں انہوں نے ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکاری تھی۔ اگرچہ اس فلم کی وجہ سے انہیں بہترین خاتون ڈیبیو کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا لیکن یہ باکس آفس پر اچھی کمائی نہیں کر سکی تھی۔ ‘ریفیوجی’ کے بعد ‘مجھے کچھ کہنا ہے’، ‘یادیں’، ‘مجھ سے دوستی کروگے!’، ‘خوشی’، اور ‘میں پریم کی دیوانی ہوں’ سمیت دیگر فلمیں بھی فلاپ ہوئیں تھیں۔

Advertisement

فلم انڈسٹری میں 25 سال گزارنے کے بعد، کرینہ کپور اب یہ محسوس کرتی ہیں کہ وہ “اپنی کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں کے لیے” جانی جاتی ہیں۔

اپنی ناکامی کی وجہ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں کوئی بھی اور ہر فلم کر رہی تھی اور حقیقت میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہی تھی جبکہ فلمیں باکس آفس پر کام نہیں کر رہی تھیں اور ہر کسی کے لئے باکس آفس پر فلم کی کامیابی اہم ہوتی ہے۔

انٹرویو کے دوران کرینہ نے اداکاری کے پیشے کو قدرے ’خود غرض‘ بھی کہا جہاں کوئی بھی اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ دوسرا شخص کیسا محسوس کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر