Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ نے پروڈیوسر کیخلاف مقدمہ جیت لیا

Now Reading:

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ نے پروڈیوسر کیخلاف مقدمہ جیت لیا
پروڈیوسر

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ نے پروڈیوسر کیخلاف مقدمہ جیت لیا

جینیفر مستری بنسیوال، جو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن دارو والا کور سوڈھی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے شو کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی 2023 میں، جینیفر مستری نے شو کے پروڈیوسر آسیت کمار مودی کے خلاف کام کی جگہ پر مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

اس حوالے سے جینیفر نے بتایا کہ “اسیت کمار مودی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مجھے میری واجب الادا رقم ادا کریں اور جان بوجھ کر میری ادائیگی روکنے کے لیے ایک اضافی معاوضہ ادا کرے، جو کہ کل تقریباً 25-30 لاکھ روپے ہے۔ مسٹر مودی پر ہراساں کرنے پر 5 لاکھ روپے کا اضافی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ “

انہوں نے انکشاف کیا کہ کیس کا فیصلہ 15 فروری کو سنایا گیا تھا تاہم انہیں میڈیا کے سامنے ظاہر نہ کرنے کو کہا گیا تھا۔

جینیفر نے مزید کہا کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ انہیں ابھی تک مناسب انصاف ملا ہے۔ “40 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں، اور مجھے ابھی تک میری واجب الادا رقم نہیں ملی ہے۔ مسٹر مودی کو جنسی ہراسانی کا مجرم ثابت کرنے کے باوجود، تینوں ملزمان کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔ فیصلے میں سہیل رمانی اور جتن بجاج کو شامل نہیں کیا گیا تھا ، جو مجھے مایوس کن ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ مقامی کمیٹی نے میری واجب الادا رقم کا حکم دیا، جس کی میں حقدار ہوں۔ یہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ میرا مقدمہ من گھڑت نہیں تھا، اور میں سستی پبلسٹی نہیں چاہتی تھی۔ اگرچہ مجھے خوشی ہے کہ میری ہراسانی کو تسلیم کیا گیا۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر