Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

Now Reading:

اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی 100 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔

Is a film on Shilpa Shetty's husband Raj Kundra on the cards ...

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بٹ کوائن فراڈ کیس میں راج کندرا کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جن میں جوہو میں واقع اُن کا ایک رہائشی فلیٹ ہے جو شلپا شیٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی اُن کے شیئرز شامل ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کیے گئے فلیٹ، بنگلے اور شیئرز کی مالیت بھارتی 97 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

Advertisement

اداکارہ کے شوہر ’پونزی اسکیم‘ میں ملوث تھے، یہ دھوکہ دہی کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں سرمایہ کاروں سے منافع کا جھوٹا وعدہ کیا جاتا تھا۔

اس اسکیم میں ملوث فراڈیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس اسکیم کی جانب راغب کرتے ہیں اور پھر پُرانے سرمایہ کاروں کے فنڈز سے نئے سرمایہ کاروں کو منافع ادا کرتے ہیں۔

تفتیش میں الزام لگایا گیا ہے کہ سال 2017 میں راج کندرا نے بِٹ کوائنز میں تقریباً 6,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی اور سرمایہ کاروں سے 10 فیصد ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے دھوکے سے اُن سے رقم وصول کی تھی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ راج کندرا نے پونزی اسکیم کے ماسٹر مائنڈ امیت بھردواج سے 285 بٹ کوائنز وصول کیے تھے جس کی موجودہ مالیت 150 کروڑ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی
'سپر اسٹار' رجنی کانت کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی
ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ڈپریشن کی شکار معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر