Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ خان کا ’اینٹی فیمینزم‘ پر دو ٹوک مؤقف، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

Now Reading:

سارہ خان کا ’اینٹی فیمینزم‘ پر دو ٹوک مؤقف، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی
سارہ خان کا ’اینٹی فیمینزم‘ پر دو ٹوک مؤقف، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان اپنے نئے ڈرامے سے زیادہ اس وقت حالیہ انٹرویو کے ایک بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مرکزِ بحث بنی ہوئی ہیں۔

نجی ادارے کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ خان نے خود کو فیمینسٹ کہلانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو “پرانے وقتوں کی عورت” سمجھتی ہیں۔

ان کے بقول مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو فطری طور پر ان کے لیے مخصوص ہے، تاکہ خواتین پرسکون زندگی گزار سکیں۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ میں گھر میں رہنے والی عورت ہوں، مجھے بلوں کی لائنوں میں لگنا پسند نہیں، یہ کام مردوں کے لیے بہتر ہیں، مرد، مرد ہی رہیں اور عورتیں گھر میں۔

Advertisement

سارہ خان کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ایک طرف کئی صارفین ان پر روایتی صنفی کرداروں کو فروغ دینے پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگوں نے ان کے خیالات کی کھل کر حمایت کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سارہ بالکل درست اقدار کی نمائندگی کر رہی ہیں، ہر کسی کو اپنی پسند کی زندگی جینے کا حق ہے جبکہ ایک اور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچ خواتین کے خودمختار بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس وقت سارہ خان ڈرامہ “شیر” میں اداکار دانش تیمور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے، تاہم ان کا حالیہ بیان ان کے ڈرامے سے کہیں زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔

سارہ خان کے مداح جہاں اُن کی سادگی، گھریلو مزاج اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری کیمسٹری کو سراہتے ہیں، وہیں اب ان کے خیالات پر بھی کھل کر رائے دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر