Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والوں کے ساتھ اب کام نہیں کروں گا، فیروز خان

Now Reading:

مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والوں کے ساتھ اب کام نہیں کروں گا، فیروز خان
مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والوں کے ساتھ اب کام نہیں کروں گا، فیروز خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے دو ٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ وہ ان فنکاروں کے ساتھ آئندہ کام کرنے کے خواہاں نہیں جنہوں نے اُن کے مشکل وقت میں ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔

یہ بات فیروز خان نے حال ہی میں اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے وی لاگ میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یاسر نواز نے فیروز خان سے سوال کیا کہ کچھ فنکاروں نے آپ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا کیا آپکو برا لگا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے میری زندگی میں ایک فلٹر لگا دیا، جس نے مجھے دکھا دیا کہ کن لوگوں کے ساتھ تعلق رکھنا ہے اور کن سے خود کو دور رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز نے فیروز خان کیساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

فیروز خان نے کہا کہ وہ افراد جو انہیں ذاتی طور پر جانتے تھے اور جن سے ان کی گہری دوستی تھی، ان کی طرف سے مشکل وقت میں اس طرح کا ردعمل آنا باعثِ حیرت ضرور تھا لیکن اب وہ اس کیفیت سے باہر آ چکے ہیں۔

Advertisement

اداکار نے مزید کہا کہ اب میں جان چکا ہوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ میری زندگی کے سفر کا حصہ ہے، چاہے وہ مثبت ہو یا منفی لیکن مستقبل میں ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا جنہوں نے میرے ساتھ کھڑے ہونے سے گریز کیا۔

فیروز خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر مداحوں اور انڈسٹری کے حلقوں میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں کئی صارفین ان کے مؤقف کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے انڈسٹری میں تقسیم پیدا کرنے کی علامت بھی قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر