Site icon بول نیوز

ہیری پوٹر سیریز کے مشہور اداکار حادثے کا شکار ہوگئے

ہیری پوٹر سیریز میں ڈریکو مالفائے کا مشہور کردار ادا کرنے والے ٹام فیلٹن حادثے کا شکار ہوگئے۔

ٹام فیلٹن جنہوں نے بدھ 22 ستمبر کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائی تھی وہ ایک دن بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

مشہور اداکار جمعرات کو وسکونسن کے گالف کورس میں سیلیبٹری گالف میچ کے دوران گرگئے۔

پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا نے ایک بیان کے ذریعے اداکار کے ساتھ رونما ہونے والے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ٹام فیلٹن کو اسپتال لے جایا گیا۔

Exit mobile version