پاکستانی اداکار نبیل زبیری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
اداکار نے حفصہ نامی خاتون سے شادی کی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی ہے۔
View this post on Instagram
اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نبیل زبیری اپنی دلہن کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے اس خاص دن کے موقع پر گولڈن اور سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کی اہلیہ مہرون رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔
نبیل زیبری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ نبیل زبیری نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز فیشن انڈسٹری میں بطور ماڈل کیا تھا ،وہ اپنی شاندار اداکاری اور بے باک شخصیت کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اداکار نبیل زبیری نے جن ڈراموں میں کام کیا ہے اُن میں سُنو چندا 1 اور 2، یقین کا سفر، دلرُبا اور تھوڑی سی وفا شامل ہیں۔


















