پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عروبہ مرزا نے پہلی بار بچپن میں اپنے گم ہو جانے کی کہانی سنائی۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ ہم اسلام آباد میں رہتے تھے تو ہمارے گھر کے بالکل سامنے ایک چھوٹا سا پارک تھا جہاں زیادہ تر سناٹا ہی رہتا تھا، ایک دن دوپہر کے وقت میں پارک میں کھیلنے گئی جہاں میری ملاقات ایک بچی سے ہوئی، میں اس کے ساتھ گھل مل گئی اور وہ مجھے اپنے گھر لے کر چلی گئی جو پارک کے قریب ہی تھا، میں گھر پر اس کے ساتھ کھیل میں مگن ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ بہت حساس ہیں، انہوں نے دیکھا کہ میں پارک میں موجود نہیں ہوں اور وہاں بالکل سناٹا ہے، والدہ نے مجھے ادھر اُدھر ڈھونڈا اور بالآخر مسجد میں اعلان کروایا کہ گلابی رنگ کے لباس میں ایک موٹی سی بچی لاپتا ہے جس کے ایک گال پر تل ہے، جسے بھی ملے وہ اس کے والدین تک پہنچا دیں۔
View this post on Instagram
عروبہ مرزا کے مطابق اُس وقت اُن کے والد بھی آفس چھوڑ کر گھر آگئے اور ہمارا پورا خاندان گھر پر جمع ہوگیا تھا۔ میں جس بچی کے گھر میں کھیل رہتی تھی اُس کی والدہ نے اعلان سننے کے بعد کہا کہ پتا نہیں کس کی بچی گم ہوگئی ہے، کوئی اُٹھا کر لے گیا ہوگا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُس بچی کی والدہ نے جب غور سے دیکھا کہ میں موٹی ہوں اور گلابی رنگ کا لباس بھی پہن رکھا ہے تو وہ سیدھا مجھے میری والدہ کے پاس لے گئیں جن کا رو رو کر بُرا حال ہو چکا تھا، اُس دن والدہ سے بہت ڈانٹ پڑی تھی۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں












