Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمنا بھاٹیہ کی ‘2 کروڑ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی’ کا معاملہ؛ وجے ورما بھی بول پڑے

 بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ‘2 کروڑ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی’ پر ان کے بوائے فرینڈ  وجے ورما بھی بول پڑے۔

اداکار وجے ورما نے تمنا بھاٹیہ کی ‘2 کروڑ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی’ کے بارے میں خبروں پر اپنا ردعمل شیئر کیا۔

سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، وجے نے ‘جعلی خبروں’ کی رپورٹنگ کے لیے میڈیا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ انگوٹھی ‘دنیا کی پانچویں بڑی’ تھی اور اسے اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے تمنا کو تحفے میں دیا تھا۔

وجے ورما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے تمنا کو ان کی ‘جعلی’ ہیرے کی انگوٹھی کی خبر کے بعد کیا پیغام دیا تھا۔

وجے نے مذاق میں کہا کہ وہ ناراض ہیں کہ ان کا نام اس انگوٹھی کے ساتھ منسلک نہیں تھا۔

واضح رہے کہ لسٹ اسٹوریز 2 کے سیٹ پر ملاقات کے بعد تمنا اور وجے کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں