Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان

سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان جلد فلموں میں واپسی کر رہے ہیں، وہ آخری بار کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کٹی بٹی میں نظر آئے تھے۔

ہٹ فلم جانے تو یا جانے نا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے اداکار عمران خان نے بالآخر مداحوں کو بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے حوالے سے  تصدیق کر دی ہے۔

 اداکار 2015 میں اپنی آخری فلم کٹی بٹی کی ناکامی کے بعد فلمی دنیا سے دور چلے گئے تھے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں عمران خان نے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا کہ وہ بالی ووڈ میں واپسی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے تھریڈز پر لکھا، ” میری فکرکر نے کا شکریہ ، میں آپ سب کو سن رہا ہوں اور واپسی کے لئے تیاری کر رہا ہوں۔ میرے ساتھ اتنا صبر کرنے کا شکریہ۔”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں