دی کیرالہ اسٹوری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ آدا شرما نے مبینہ طور پر ممبئی کا وہ فلیٹ خریدلیا ہے جس میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت موت سے پہلے رہائش پزیر تھے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خبر سچ ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اداکارہ اپارٹمنٹ میں کب رہائش کریں گی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد، اپارٹمنٹ اس وقت خبروں میں تھا جب یہ بتایا گیا کہ گھر کا کرایہ بڑھا دیا گیا ہے، اور بہت سے لوگ گھر خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
دوسری جانب ادا کے فلیٹ خریدنے کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک شخص نے لکھا، “کیونکہ فلم انڈسٹری سے صرف ایک محنتی باہر کا آدمی وہاں رہنے سے نہیں ڈرے گا…” ایک اور نے کہا، “اوم جی یہ بہادر ہے۔ “
واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال 14 جون 2020 کو ہوا تھا اور سال 2021 میں، یہ اطلاع ملی تھی کہ ان کا ممبئی کا گھر کرائے پر ہے۔ مبینہ طور پر اداکار دو منزلہ جائیداد کے لیے 4.5 لاکھ روپے ماہانہ ادا کر رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















