پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی اداکار کو کاپی نہیں کیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو کاپی نہیں کیا جو کہ اچھا ہی ہے، ورنہ وہی تاثر آپ کے دماغ میں رہ جاتا ہے، میں نے ہمیشہ اسکرپٹ پڑھ کر خود کو کردار میں ڈھالا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں پورا اسکرپٹ پڑھتا ہوں اور اسے پڑھتے پڑھتے کردار سے متعلق سوچتا رہتا ہوں کہ یہ آدمی ایسا چلتا ہوگا، ایسے کپڑے ہوں گے، ایسے بات کرے گا، رویہ اس طرح کا ہوگا، یہ سب کچھ ڈیزائن کرلیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل بہت سے اداکار صرف اپنا کردار پڑھ لیتے ہیں وہ اچھا کردار بھی نبھاتے ہیں لیکن اگر وہ اسکرپٹ پورا پڑھ لیں تو اور بہتر اداکاری کرسکتے ہیں اور کردار میں جان ڈال سکتے ہیں۔
اعجاز اسلم نے کہا کہ بعض اداکار اتنے مشہور ہوتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کردار کو ایسے ہی جانے دو، لیکن بعد میں انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ اگر کردار کو مختلف انداز سے کیا جاتا تو زیادہ اچھا ہوتا۔
View this post on Instagram




















