Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی جانب سے پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اکاؤنٹ اچانک معطل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق حریم شاہ کے اکاؤنٹ کو اچانک بند کرنے کی بنیادی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

Image

حریم شاہ، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی متحرک موجودگی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں سیاست میں ممکنہ مہم جوئی کا اشارہ دیا تھا۔

 اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے فالوورز سے سیاسی جماعت سے وابستگی کے بارے میں مشورہ طلب کیا تھا جس کے فوراً بعد ہی بغیر کسی پیشگی انتباہ کے ’ایکس‘ پر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔