Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل پر کس بالی وڈ اداکارہ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟

دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل ہر سال اپنے ٹرینڈز ریلیز کرتا ہے جس میں سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی ٹاپ 10 فہرست مرتب کی جاتی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے اس حوالے سے شہرت میں تمام بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انہیں رواں سال یعنی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال گوگل سرچ سے متعلق فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں حیران کن طور پر صرف ایک ہی بھارتی سلیبریٹی موجود ہیں اور وہ ’کیارا اڈوانی‘ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کیارا ایڈوانی کا 9واں نمبر ہے جس سے واضح ہے کہ وہ بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سلیبریٹی ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں