پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو “معجزہ” قرار دے دیا ہے۔
ثناء جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے یہ جوڑی مسلسل خبروں میں ہے۔

حال ہی میں کھیلی جانے والی لیگ، پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں اور بہترین کھیل پیش کرنے پر اُنہیں اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔
ثناء جاوید نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘

ثناء جاوید نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا۔




















