پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں درفشاں سلیم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں اُنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں عُمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram




















