Site icon بول نیوز

اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی، آغا علی

اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی، آغا علی

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔‘‘

اداکار نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ان کے لیے کوئی اچھا رشتہ ہے تو وہ بتا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار آغا علی نے گزشتہ سال اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version