Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں اور وہیں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جھلکیوں میں ہانیہ عامر کو مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے، کتابوں کا مطالعہ کرتے اور تازہ پھولوں سے اپنے بال سنوارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

ایک اور تصویر میں وہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر مقامی ٹیم کی حمایت کرتی بھی نظر آئیں، جس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

اداکارہ کی تازہ پوسٹس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے محبت بھرے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی فنکاروں نے ان کے منفرد اور خوشگوار انداز کو سراہا۔

متعلقہ خبریں