Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’میرا دل یہ پکارے‘ سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر کا حیران کن انکشاف

 انہوں نے بتایا کہ وہ میٹرک تک بمشکل پہنچیں اور میٹرک میں تین بار فیل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر سنسنی بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اظہر جنہوں نے ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنی تعلیمی زندگی سے متعلق دلچسپ اور حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں عائشہ اظہر ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی سوشل میڈیا شہرت کے برخلاف ان کی تعلیمی زندگی زیادہ متاثرکن نہیں تھی۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ میٹرک تک بمشکل پہنچیں اور میٹرک میں تین بار فیل ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AYESHA. (@ayeshaazhar_official)

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میں پڑھائی میں کبھی تیز نہیں رہی، اسکول بھی سہیلیوں کے زور زبردستی سے جاتی تھی، آخرکار ان ہی کی مدد اور دباؤ کے باعث پاس ہوسکی۔

عائشہ کا اپنی سہیلی کی شادی کی تقریب میں کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہوا، یہاں تک کہ مادھوری ڈکشٹ سمیت متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے بھی ان کے انداز کی نقل کی۔

عائشہ اظہر اس وقت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فعال ہیں اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مستقبل میں ماڈلنگ کو اپنا باقاعدہ کیریئر بنانا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کرنے والی لڑکی کی خوبصورت تصویر وائرل