Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضمانت کے بعد ڈکی بھائی کی پہلی جھلک وائرل؛ مداح تشویش میں مبتلا

جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر سامنے آگئی۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے تقریباً 4 ماہ بعد ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے، جہاں ان کی پریشان کن حالت دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

ڈکی بھائی مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار تھے اور ان کی ضمانت متعدد بار مسترد ہونے کے بعد بالآخر انہیں رہائی ملی۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے، جہاں میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Ducky Bhai’s First Appearance On Media After Bail Worries Fans

میڈیا کی جانب سے لگاتار سوالات کے باوجود ڈکی بھائی نے کوئی گفتگو نہیں کی اور خاموشی سے عدالت کی جانب بڑھتے رہے، تاہم کیمروں، موبائل فونز اور مائکس کی دھکم پیل کے دوران وہ واضح طور پر ذہنی دباؤ اور اضطراب کا شکار دکھائی دیے۔
Ducky Bhai’s First Appearance On Media After Bail Worries Fans

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ ڈکی بھائی ذہنی طور پر کمزور نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ نے صحافیوں کے رویے کو غیر مناسب اور ہراسانی کے مترادف قرار دیا اور کئی مداحوں نے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑا جائے۔

مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کیلئے نئی پریشانی؛ عدالت سے اہم خبر آگئی